ساتویں پی بی سی سی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کے سلسلے میں تیسرے روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہوا جسمیں سندھ اور بلوچستان نے کامیابی اپنے نام سمیٹی ۔
ایبٹ آباد میں کھیلے گئے تیسرے روز کے پہلے میچ میں جو خیبرپختونخوا اور سندھ کے مابین کھیلا گیا ۔خیبر پختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز سکور کیے۔
جبکہ سندھ کی ٹیم نے ایوب خان کی شاندار سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 2•19اوورز میں پورا کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا
جبکہ کے پی کی مضبوط ٹیم اپنے ایک بڑے سکور کا دفاع کرنے میں ناکام رہی سندھ کے ایوب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جہنوں نے 102 رنز کی عمدہ انگیز کھیلی ۔
جبکہ اس سلسلے کے دوسرے میچ میں جو پنجاب اور بلوچستان کے مابین کھیلا گیا جسمیں بلوچستان نے اپنے سے کئی گنا مضبوط ٹیم پنجاب کو کھیل کے تمام شعبوں میں مکمل آوٹ کلاس کرتے ہوئے اپنے بیٹر کامران اختر کی عمدہ سنچری کی بدولت سات وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا
پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 212رنز کا ٹارگٹ دیا۔جو بلوچستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر 16.2اوورز میں حاصل کر لیا۔
کامران اختر کو انکی شاندار سنچری کی بدولت مین آف دی میچ قرار دیا گیا جنھوں نے 100 رنز بنائے۔ لیگ کے چوتھے دن بھی دو میچز کھیلے جائیں گے ۔