پاکستان نے ایران کو شکست دے کر انڈر 18 سینٹرل والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔
تہران میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ایران کو 3-1 سے شکست دی۔
پاکستان کے محمد یحییٰ کو ٹورنامنٹ کا بااثر ترین پلیئر اور بہترین ہٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔
طلال احمد کو بہترین سیٹر اور جبران کو بہترین بلاکر کا ایوارڈ ملا۔
فائنل میں پاکستان نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی، پاکستان کی جیت کا اسکور 25-20، 18-25، 23-25 اور 25-27 رہا۔
پاکستان انڈر 18 کے محمد یحییٰ، طلال احمد اور خضر حیات نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ ایونٹ میں فتح کے ساتھ پاکستان نے ایشین انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔