7 رکنی قومی اتھلیٹکس ٹیم کا دستہ روس روانہ ہو گیا۔

7 رکنی قومی اتھلیٹکس ٹیم کا دستہ برکس کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے لئے روس روانہ ہو گیا۔

کراچی (نوازگوھر) 7 رکنی قومی اتھلیٹکس ٹیم کا دستہ برکس کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے لئے کراچی سے روس روانہ ہو گیاہے۔ برکس کھیلوں کے مقابلے 12 سے 17 جون تک کازان، روس میں کھیلے جارہے ہیں۔

گزشتہ روز اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین (ستارہ امتیاز ملٹری) نے بتایا کہ 7 رکنی قومی اتھلیٹکس ٹیم کا دستہ پانچ کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل ہے۔

پانچ رکنی کھلاڑیوں میں شجر عباس (100 میٹر اور 200 میٹر ریس)، گوہر شہباز (100 میٹر ریس)، عبد المعید( 400 میٹر ریس)، سہیل عامر ( 1500میٹر اور 5000 میٹر ریس) جبکہ عبدالقدیر خان مروت (جیولین تھرو) کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

ٹیم کے ہمراہ مینجر کے فرائض امداد اللہ میمن جبکہ کوچنگ کے رانا سجاد احمد خان انجام دیں گے۔ برگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

error: Content is protected !!