حارث رؤف کی ٹی 20 انٹر نیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی ٹی 20 انٹر نیشنل میں وکٹوں کی سنچری مکمل ہوگئی ہے اور انہوں نے یہ سنگل میل نیویارک میں کینیڈا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں عبور کیا۔

حارث رؤف ٹی 20 انٹرنیشنل میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے فاسٹ باؤلر بھی بن گئے ہیں۔
فاسٹ باؤلر نے اپنے کیرئیر کے 71 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کیں

جبکہ اس سے قبل آئرلینڈ ٹیم کے فاسٹ باؤلر مارک اڈیئر نے 72 میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی تھی۔

مجموعی طور پر حارث 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے تیز ترین باؤلر ہیں، ان سے قبل کم میچز میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے دیگر دونوں باؤلرز اسپنرز ہیں۔

افغانستان کے راشد خان نے 54 اور سری لنکا کے ہسارنگا نے 63 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
علاوہ ازیں حارث رؤف یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔

شاداب خان 107 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹ لینے والے پاکستانی باؤلر ہیں۔

تعارف: News Editor