کرکٹ

ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ 2024 کے چھٹے دن دو میچز کھیلے گئے ۔

ساتویں پی بی سی سی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ 2024 کے چھٹے دن دو میچز کھیلے گئے ۔پہلا میچ پنجاب اور بلوچستان کے مابین کھیلا گیا ۔

بلوچستان نے ٹاس جیت کے پنجاب کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی ۔پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز کا ٹارگٹ دیا۔جواب میں بلوچستان کی ٹیم نے 19.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کیا ۔

اسطرح بلوچستان نے یہ میچ 4 وکٹ سے جیت لیا ۔میچ کے بہترین کھلاڑی ہارون خان قرار پائے۔
جبکہ دوسرا میچ سنرھ اور خیبر پختونخواکے مابین کھیلا گیا ۔

خیبر پختونخوا نے ٹاس جیت کے پہلی بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ خیبر پختونخوا نے مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز کا ٹارگٹ دیا۔جواب میں سندھ کی ٹیم نے مطلوہ ہدف 17.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔

میچ کے بہترین کھلاڑی نسار علی قرار پائے۔ جنھوں نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کل اس ٹورنامنٹ کا فائنل سندھ اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!