ایشین سینئر سکواش چیمپئن شپ ؛ پاکستانی اسکواش ٹیم کی شاندار کارکردگی

چین کے شہر ڈالیان میں منعقدہ ایشین سینئر سکواش چیمپئن شپ 2024 میں پول میچز میں پاکستان اسکواش سینئر ٹیم کی شاندار کارکردگی۔

ٹیم نے پہلے دو اور اہم میچوں میں پاکستانی ٹاپ پلیئرز ناصر اقبال، نور زمان، عاصم خان اور فرحان محبوب کی مسلسل فتوحات کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

جنوبی کوریا کے خلاف پول کا سب سے اہم میچ جیتنے میں ناصر اقبال اور نور زمان کے غیر معمولی گیم پلے اور اسٹریٹجک ذہانت نے اہم کردار ادا کیا: ناصر اقبال نے جیونگمن لیو کو 11:5، 8:11، 11:9، 11:9 سے شکست دی۔

عاصم خان منیو لی سے انتہائی سخت مقابلے کے بعد 10:12، 4:11، 11:9، 11،3، 11:13 سے ہار گئے۔
نور زمان نے جویونگ این اے کو 11:7، 12:10، 11:3 سے شکست دی۔

کل گرین ٹیم اپنا آخری پول میچ چین کے خلاف کھیلے گی تاکہ متعلقہ پول میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر سکے اور ٹاپ 8 ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر سکے۔

ناصر اقبال اور نور زمان دونوں ڈائریکٹریٹ جنرل اف سپورٹس خیبرپختونخوا کے سینئر کوچز طاہر اقبال اور منور زمان کے شاگرد ہیں۔

error: Content is protected !!