ٹی 20 ورلڈ کپ ؛ انگلینڈ نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اینٹیگا میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے 28ویں میچ میں انگلش کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر عمان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

عمان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے کم اسکور کیا اور پوری ٹیم 13.2 اوور میں 47 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عمان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 48 رنز کا ہدف دیا۔

عمان کی جانب سے شعیب خان نے سب سے زیادہ 11 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے عادل راشد نے 11 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مارک ووڈ اور جوفرا آرچر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگش ٹیم نے مقررہ ہدف 3.1 اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے2 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنا لیے۔ انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 8 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔

عمان کے بلال خان نے 36 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ کلیم اللہ نے 10 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ اسکواڈ: فل سالٹ، جوس بٹلر (کپتان)، وِل جیکس، جونی بیئرسٹو، ہیری بروک، لیام لِیونگسٹن، معین علی، جوفرا آرچر، مارک ووڈ، عادل راشد، ریس ٹوپلے۔

اسکواڈ عمان: پراتیک اٹھاولے، کشپ پراجاپتی، عاقب الیاس (کپتام)، زیشان مقصود، خالد کائل، آیان خان، رفیع اللہ، شعیب خان، مہران خان، فیاض بٹ، کلیم اللہ، بلال خان۔

error: Content is protected !!