چیئرمین پی سی بی کے خلاف کیس ؛ عدالت عالیہ کا پندرہ دن میں کمنٹس طلب

چیئرمین پی سی بی کے خلاف کیس میں عدالت عالیہ نے پندرہ دن میں کمنٹس طلب کرلئے

پشاو ر ہائیکورٹ کی جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل پر مشتمل دورکنی بنچ نے چیئرمین پی سی بی کے خلاف رٹ میں نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ دن میں کمنٹس طلب کرلئے جبکہ کیس کی سماعت ستائیس جون تک ملتوی کردی

چیئرمین پی سی بی سکروٹنی ارباب االطاف کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف کیس میں فیڈریشن آف پاکستان کیس میں سیکرٹری منسٹری آف انٹر پراونشل کوارڈینیشن ،

چیئرمین انٹرم مینجمنٹ کمیٹی ، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی فریق بنایا گیا ہے پٹیشنر کا موقف ہے کہ محسن نقوی کی تعیناتی غیر قانونی ہے

کیونکہ محسن بی او جی کے ممبر بھی نہیں بن سکتے کیونکہ محسن نقوی نگران دورمیں وزیراعلی تھے اور بعد ازا ں انہی مستقل بنیادوں پر چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بھی دیا گیا

جو کہ غیرقانونی ہے کیونکہ نگران سیٹ اپ کسی کو مستقل چیئرمین کا عہدہ نہیں دے سکتی اس لئے محسن نقوی کی تعیناتی کوچیلنج کیا گیا ہے

رٹ میں دورکنی بنچ نے کمنٹس پندرہ دن میں جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ستائیس جون تک ملتوی کردی

error: Content is protected !!