ایک صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیل اور مثبت سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں ؛ جلال الدین مہر

 

ایک صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیل اور مثبت سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں : جلال الدین مہر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)

شہید عثمان غنی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوآرڈینیٹر بٹ خان نے سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز جلال الدین مہر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی

اور الکرم اسپورٹس کے زیر اہتمام ہونے والے اس کرکٹ ٹورنامنٹ کے بارے میں مکمل بریفنگ دیتے ہوئے اس کے اغراض ومقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ اصل گراس روٹ کرکٹ اسکول کالج اور کلب ٹورنامنٹس ہیں

اور ہماری اولین ترجیحات میں گراس روٹ کرکٹ کو عملی طور پر فروغ دینا ہے انہوں نے سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز جلال الدین مہر صاحب سے ان ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے تعاون کی درخواست کی ۔

جلال الدین مہر نے الکرم اسپورٹس کے گراس روٹ کرکٹ کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ شہید عثمان غنی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے بھرپور تعاون کرے گا

اور کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کو ہم ملکر یقینی بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انسان کی جسمانی نشوونما میں کھیل کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور اس طرح ایک صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں آتا ہے

لہذا یہ بہت ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کریں۔ بعد ازاں الکرم اسپورٹس کے سیکریٹری عارف حفیظ نے شہید عثمان غنی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے تعاون کی یقین دہانی پر

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز جلال الدین مہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔

error: Content is protected !!