خیبرپختونخوا کے نیشنل گیمز میڈلز ونرز میں انعامی رقم کی تقسیم

خیبرپختونخوا کے نیشنل گیمز میڈلز ونرز میں انعامی رقم کی تقسیم

پشاور(سپورٹس رپورٹر)

صوبائی حکومت کی طرف سے کوئٹہ نیشنل گیمز 2023 میں خیبرپختونخوا کیلئے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں 63 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی

قیوم سپورتس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہ تقریب میں نیشنل گیمز 2023 میں خیبرپختونخوا کے لئے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے لئے اعلان کردہ کیش انعامات کی تقسیم کیلئے

تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کے لئے 3لاکھ،سلور کے لئے 2 جبکہ براونز میڈلز جیتنے والے کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے دیئے گئے،

صوبے کے لئے 49 میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 63 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے جس میں چار گولڈ، چھ سلور اور 39 براؤنڈ میڈلز شامل ہیں

اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈی جی سپورٹس مس رشیدہ غزنوی نے کھلاڑیوں میں چیک تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس عزیز اللہ،بیڈمین ایسوسی کے سیکرٹری امجد خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس امجد اقبال،

کوچ بشرء سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں،نیشنل گیمز 2023 جو کے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منعقد ہوئے تھے میں خیبرپختونخوا کے لئے بیڈمنٹن،جوڈو اور سیلنگ میں چار گولڈ میڈلز جبکہ

جوڈو،کراٹے،ریسلنگ،سیلنگ میں 6 سلور جبکہ بیڈمنٹن،باڈی بلڈنگ،سائکلنگ،باکسنگ،جوڈو،کراٹے،شوٹنگ،سکواش،تائیکوانڈو،ٹینس،ویٹ لفٹنگ،ریسلنگ،آرچری اور ووشو کے مقابلوں میں براؤزر میڈلز جیتے تھے۔

error: Content is protected !!