پاکستانی اتھلیٹ محمد یاسر نے دوسری ایشین تھرونگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

پاکستانی عوام کے لئے ایک بڑی خوشخبری

اسلام آباد ۔۔۔۔پاکستانی اتھلیٹ محمد یاسر نے دوسری ایشین تھرونگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

چیمپئن شپ میں سری لنکا نے 85.45 میٹر تھرو پھینک کر پہلی، پاکستان نے 78.10 میٹر تھرو پھینک کردوسری پوزیشن حاصل کی۔

سری لنکا 77.57 میٹر تھرو پھینک کر اور جاپان 77.25 میٹر تھرو پھینک کر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔

دوسری ایشین تھرونگ چیمپئن شپ کوریا میں منعقد ہوئی۔ چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کے اتھلیٹس نے حصہ لیا۔

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین (ستارہ امتیاز ملٹری) اور سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ شاہجہاں میر نے پاکستانی اتھلیٹ محمد یاسر کو دوسری ایشین تھرونگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستانی اتھلیٹ محمد یاسر کے ساتھ کوچنگ کے فرائض سید فیاض حسین بخاری نے انجام دیئے۔ پاکستانی اتھلیٹ محمد یاسر اور کوچ سید فیاض حسین بخاری 18 جون کو واپس وطن پہنچیں گے۔ ائیرپورٹ پہنچنے ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!