کاشف فرحان کو بہترین ریجنل سپورٹس آفیسر خیبر پختونخوا کا ایوارڈ دیا گیا

کاشف فرحان کو بہترین ریجنل سپورٹس آفیسر خیبر پختونخوا کا ایوارڈ دیا گیا

پشاور (سپورٹس رپورٹر) ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور کاشف فرحان کو خیبر پختونخوا انڈر 23 گیمز میں اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر بہترین ریجنل سپورٹس آفیسر کا ایوارڈ دیا گیا۔

انڈر 23 گیمز کی اختتامی تقریب پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ کے مشیر کھیل سید فخر جہان مہمان خصوصی تھے۔ سیکٹری کھیل مطیع اللہ اور ڈی جی سپورٹس عبدالناصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کاشف فرحان جو بنیادی طور پر ہاکی کا کھلاڑی رہے ہیں اور ڈومیسٹک سطح پر پاکستان کسٹمز اور کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے خیبر پختونخوا کے لئے دوسری بین الصوبائی گیمز جو 2008 میں ہوئی تھیں میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔کاشف فرحان اس سے پہلے ریجنل سپورٹس آفیسر مردان اور ریجنل سپورٹس آفیسر مالاکنڈ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہے۔

کاشف فرحان نے حکومت خیبر پختونخوا اور ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کے تمام کوچز، ایسوسی ایشن، میدیا کے نمائندوں اور پشاور ریجن کے تمام ضلعی سپورٹس آفیسرز کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت ایک طویل وقفے کے بعد پشاور ریجن نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

error: Content is protected !!