ہماری ٹیم بہت اچھی تھی ، لیکن ہم نے اچھا نہیں کھیلا ؛ آل رائونڈ عماد وسیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈ عماد وسیم نے کہا ہے کہ ہم نے بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلا ،

چیئرمین نے ٹیم کی سرجری کی بات کی ہے تو انہوں نے سوچ سمجھ کر کی ہوگی۔

قومی کرکٹر نے فورٹ لوڈر ہل میں پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ ہم باہر ہوچکے ہیں کھلاڑی مایوس ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ ٹورنامنٹ کا اختتام اچھا کریں اور آخری میچ جیتیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں یہی سوچاتھاآخرتک کھیلوں اورٹیم کوجتواؤں، آخر تک کھیلنےکی کوشش کی

لیکن بدقسمتی سے ایسانہ کرسکا، یہ ٹیم گیم ہے اور ہم نے بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلا۔ عماد وسیم نے کہا کہ مجھے پاکستان کا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا بہت دکھ ہے،

ہماری ٹیم بہت اچھی تھی لیکن ہم نے اچھا نہیں کھیلا، ہمیں ٹیم کےمائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

قومی کرکٹر کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ چیئرمین نےٹیم کی سرجری کی بات کی توانہوں نے سوچ سمجھ کرکی ہوگی، سینٹرل کنٹریکٹ کے بارے میں مجھے ابھی معلوم نہیں ہے ۔

error: Content is protected !!