خیبرپختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن اختتام پذیر ہوگئی
انڈر9 میں عاطف علی نازانڈر11 میں انس رافے‘ انڈر13 میں دانش سکندر،
انڈر17 کے گرلز فائنل میں رانیا قاضی نے کامیابی حاصل کی
سیکرٹری بلدیات و کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر داؤد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
پشاور(سپورٹس رپورٹر)
خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور کے قمرزمان سکواش کمپلیکس میں جاری جونیئر سکواش چیمپئن اختتام پذیر ہوگئی‘
گزشتہ روز فائنل کے موقع پر سیکرٹری بلدیات و کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر داؤد خان مہمان خصوصی تھے
ان کے ہمراہ سکواش لیجنڈ قمرزمان‘ڈائریکٹر اکیڈمی پاکستان سکواش فیڈریشن گروپ کیپٹن عرفان اصغر‘ ایسوسی ایٹ کے پی سکواش سجاد خلیل‘ فنانس سیکرٹری وزیر محمد‘
چیف آرگنائزر و سینئر کوچ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس منور زمان‘ سینئر کوچ طاہر اقبال‘ چیف ریفری عادل فقیر اور دیگر کوچز اور کھلاڑی موجود تھے‘
چیمپئن شپ میں بوائز انڈر9‘11 اور 13 جبکہ گرلز انڈر17 کے مقابلے منعقد ہوئے‘انڈر9 کے فائنلمیں عاطف علی ناز نے ایم ریان زمان کے خلاف گیارہ چھ‘ آٹھ گیارہ‘ گیارہ پانچ اور گیارہ پانچ سے کامیابی حاصل کی‘
انڈر11 کے فائنل میں انس رافے نے عبدالرحمان ریاض کے خلاف گیارہ آٹھ‘ چھ گیارہ‘ گیارہ آٹھ‘ آٹھ گیارہ اور گیارہ چھ سے کامیابی حاصل کی‘
انڈر13 کے فائنل میں دانش سکندر نے ملک محمد سے مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ سات‘ گیارہ تین‘ سات گیارہ اور گیارہ چھ سے کامیابی حاصل کی
جبکہ گرلز انڈر17 کے فائنل میں رانیا قاضی نے مناہل عقیل کے خلاف آٹھ گیارہ‘ گیارہ نو‘گیارہ دو‘ چھ گیارہ اور گیارہ آٹھ سے کامیابی حاصل کی آخر میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے۔