ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ؛ آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

اسکاٹ لینڈ کی شکست سے انگلینڈ کی ٹیم سپر 8 مرحلے میں پہنچ گئی۔

اسکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے جسے آسٹریلیا نے 19.4 اوورز میں مکمل کر لیا۔

اسکاٹ لینڈ کے جارج منسی نے 35، برینڈن میک مولن 60 اور رچی بیرنگٹن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے ، آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 4 اوورز میں 44 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 68 اور مارکس اسٹوائنس 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم گروپ بی میں تمام میچز جیت کر پہلی پوزیشن پر ہے۔

آسٹریلیا کی اننگز ; 

آسٹریلیا نے 181 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا، آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر1، مچل مارش 8 اور گلین میکسویل11 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ٹریوس ہیڈ 68 اور مارکس اسٹوئنس نے 59 رنز کی اننگ کھیلی۔

آسٹریلیا کی جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی ٹیم نے سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر لیا، آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔

سکاٹ لینڈ کی اننگز ; 

قبل ازیں آسٹریلیا کی دعوت پر سکاٹش ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا، پہلے اوور میں ہی 3 کے مجموعی سکور پر اوپنر مائیکل الیگزینڈر جونز آگر کی بال پر کلین بولڈ ہو گئے، ان کے بعد آنے والے برینڈن مکمولن نے جارج منسی کے ساتھ ملکر آسٹریلوی باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔

برینڈن مکمولن نے 34 بالز پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور زیمپا کی گیند پر سٹارک کو کیچ دے بیٹھے، رچرڈ برنگٹن 42، جارج منسی 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، میتھیو ہینری کروس 18، مائیکل الیگزینڈر لیکس 5 جبکہ کرس گریوز 8 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مقرر 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکس ویل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، آشٹن اگر، ناتھن ایلیس اور ایڈم زیمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلین سکواڈ ; آسٹریلیا کی ٹیم کی قیادت مچل مارش کر رہے ہیں، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، مارکس سٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ، آشٹن آگر، نیتھن ایلیس، ایڈم زیمپا اور مچل سٹارک ٹیم کا حصہ ہیں۔

سکاٹش سکواڈ ; سکاٹ لینڈ کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض رچرڈ برنگٹن سرانجام دے رہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں جارج منسی، مائیکل الیگزینڈر جونز، میتھیو ہینری کروس، مائیکل الیگزینڈر لیکس، برانڈن مکمولن، کریس گریوز، صفیان شریف، مارک واٹ، براڈلی وہیل اور کرس سول شامل ہیں۔

error: Content is protected !!