سابقہ وومن کرکٹر سکھاں فیض پی سی بی وومن پینل امپائرز میں شامل

ملتان کی انٹرنیشنل وومنز کرکٹر سکھاں فیض کا اعزاز۔ پی سی بی وومن پینل امپائرز میں شامل کر لیا گیا۔

پی سی بی پینل امپائرز میں شامل کیے جانے پر سکھاں فیض نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹر ۔ کوچ کے بعد اب امپائرنگ کے ذریعے کرکٹ سے جڑے رہنے کا ایک اور سنہرا موقع ملا ہے ۔

ان شاءاللہ اپنی پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے پی سی بی کے معیار پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی۔

انہوں نے زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ سے بھی خصوصی طور پر اظہار تشکر کیا کہ جن کی خصوصی شفقت کی بدولت انہیں پی سی بی پینل امپائرنگ کورس میں شرکت کرنے کا موقع ملا

اور اب انہیں باقاعدہ طور پر پی سی بی پینل امپائرنگ میں شامل کر لیا گیا ہے جو میرے اور میری یونیورسٹی کیلئے بھی خصوصی طور پر اعزاز ہے

خیال رہے کہ سکھاں فیض کوآسٹریلیا میں وومنز ورلڈ کپ 2009ء کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے.

زکریا یونیورسٹی ملتان میں جاب سے پہلے سکھاں فیض بحیثیت ایتھلیٹ اور کرکٹر بھی بی زیڈ یو کیلئے میڈلز جیت چکی ہیں۔

سکھاں فیض زکریا یونیورسٹی ملتان ٹیم کی کوچ رہ چکی ہیں ۔ان کی تربیت یافتہ ٹیموں ہائر ایجوکیشن وومنز کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

تعارف: News Editor