ٹیم کی ناکام اور خراب پرفارمنس کو تسلیم کرتا ہوں ؛ کپتان بابر اعظم

آئرلینڈ کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی اور غلطیوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ امریکا اور بھارت کیخلاف میچ میں ہم سے بیٹنگ میں غلطیاں ہوئیں، وکٹیں گرنے سے بیٹنگ لائن پر پریشر آیا، کنڈیشنز کے لحاظ سے ہماری باؤلنگ اچھی رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ٹیم کی ضرورت ہو گی اس کو دیکھیں گے، ہمارے پاس اچھے پلیئرز ہیں، ہم واپس گھر جا رہے ہیں، وہاں جا کر دیکھیں گے کہ ہم سے کیا کمی کوتاہیاں ہوئیں اور ہم واپس اٹھیں گے اور آگے بڑھیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم قریب پہنچ کر میچ ہارے، ایک اچھی ٹیم کے طور پر پرفارم نہیں کر سکے، آئرلینڈ کے خلاف میچ تو جیت لیا لیکن ہدف کے تعاقب میں وکٹیں گرتی گئیں پھر بھی ہمیں اچھے سے میچ فنش کرنا چاہئے تھا۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے میں جانے کا بے حد افسوس ہے، مگر شکست کا ذمہ دار کسی ایک کھلاڑی کو قرار نہیں دیا جا سکتا، ہم بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے۔

اپنی کپتانی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بابر اعظم نے تسلیم کیا کہ ورلڈ کپ میں توقعات پر پورا نہیں اترے۔

بابر اعظم نے کہا کہ میں ٹیم کا لیڈر تھا، ٹیم کی ناکام اور خراب پرفارمنس کو تسلیم کرتا ہوں ، کپتانی کے سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ بورڈ کے چیئرمین سے جاکر ملاقات کروں گا۔

ناقص کارکردگی پر گفتگو ہوگئی، قیادت چھوڑنا پڑی تو فیصلہ کروں گا، لیکن جو بھی کروں گا، سب کے سامنے کروں گا، ڈر کر نہیں کروں گا۔

error: Content is protected !!