ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیپال کو 21 رنز سے شکست دیکر سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 106 رنز بنائے، نیپال کی ٹیم 107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 85 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 17، لیٹن داس 10، محمد اللہ 13 اور توحید رودائے صرف 9 رنز بنا سکے۔ نیپال کی جانب سے روہت پؤڈیل، سندیپ لامیچانے، دیپیندرا سنگھ اور سومپال کامی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
نیپال کے بیٹرز کشل مالا 27، دیپیندرا سنگھ 25 اور آصف شیخ 17 نے رنز اسکور کیے جبکہ کوئی اور نیپالی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا ،بنگلہ دیش کے تنظیم حسن ثاقب نے 4، مستفیض الرحمان 3 اور شکیب الحسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔