ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے والی 8 ٹیمیں کونسی ہیں؟

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ’ سپر 8 ‘ شروع ہونے جا رہا ہے ،

جس میں پہنچنے والی ٹیموں میں انڈیا، امریکا، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

سپر8 مرحلے میں امریکا، بھارت، گروپ اے میں جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان، ویسٹ انڈیز گروپ سی جبکہ جنوبی افریقہ اور بنگلا دیش گروپ ڈی سے پہنچی ہیں۔

سپر8 مرحلے میں دو گروپ ہیں۔ پہلے گروپ میں انڈیا، آسٹریلیا، افغانستان اور بنگلہ دیش ہوں گی جبکہ دوسرے گروپ میں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور امریکا کی ٹیمیں ہوں گی۔

سب ٹیمیں 3، 3 میچز کھیلیں گی۔ اس کے بعد دونوں گروپوں میں سے 2، 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

واضح رہے کہ سپر8 مرحلے کے سارے میچز ویسٹ انڈیز میں ہوں گے۔ یہ مرحلہ 19 جون سے 24جون تک جارہی رہے گا۔

error: Content is protected !!