ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر ہیڈکوچ کے اہم انکشافات

پاکستان کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کہا ہے کہ صرف وہی کھلاڑی آگے ٹیم کا حصہ ہوں گے جو اتحاد کو اہمیت دیتے ہیں، فٹنس پر توجہ دیتے ہیں اور اپنی مہارت کو بہتر بناتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن نے جاری ٹی20 ورلڈ کپ 2024 سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کے ساتھ کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس لیول درست نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم مہارت کی سطح کے لحاظ سے بھی باقی دنیا کے مقابلے میں بہت پیچھے ہے۔

گیری کرسٹن نے مزید کہا کہ اتنی کرکٹ کھیلنے کے باوجود کوئی کھلاڑی نہیں جانتا کہ کون سا شاٹ کیسے کھیلنا ہے اور کب کھیلنا ہے۔

سابق جنوبی افریقی کرکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب سے وہ شامل ہوئے ہیں، انہوں نے محسوس کیا ہے کہ اس ٹیم میں اتحاد نہیں ہے۔ گیری کرسٹن نے کہا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کو سپورٹ نہیں کرتے

انہوں نے مزید کہا کہ کئی ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کے باوجود پاکستان ٹیم جیسی صورتحال پہلے نہیں دیکھی۔

گیری کرسٹن نے واضح طور پر کہا ہے کہ جو کھلاڑی ان مذکورہ بالا چیزوں کو بہتر کریں گے وہی ٹیم میں ہوں گے، بصورت دیگر انہیں باہر کردیا جائے گا۔

error: Content is protected !!