ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت انڈوومنٹ فنڈ کے حوالے سے اہم اجلاس
سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے قائم کیا گیا ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب
انڈوومنٹ فنڈکھلاڑیوں کی ویلفیئرکیلئے ہے، پنک گیمز، سمر سپورٹس گیمز سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں، پرویز اقبال
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں انڈوومنٹ فنڈ کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا ہے،
جمعتہ المبارک کے روز ہونیوالے اجلاس میں انڈوومنٹ فنڈ کے استعمال اور آپریشنل معاملات کو فائنل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیارکیا گیا ہے اورانڈوومنٹ فنڈ کے قانونی امور بھی زیر باعث آئے۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈوومنٹ فنڈکھلاڑیوں کی ویلفیئرکیلئے ہے،پنک گیمز، سمر سپورٹس گیمز سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں،
انڈوومنٹ فنڈ کے حوالے سے کمیٹی باصلاحیت کھلاڑیوں کی سلیکشن کررہی ہے،انڈوومنٹ فنڈ سے پنجاب کے تما م ڈویژن سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کی رقم سے پنجاب کے باصلاحیت کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو مزید تربیت دے کر نکھاراجائے گا، انڈوومنٹ فنڈ سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہے۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس فرحان فاروق، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے نائب صدر ارشد ستار بیڈمنٹن کے طیب سہیل و دیگر بھی موجود تھے۔