نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نے ٹی 20 ورلڈکپ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ٹی20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے 4 اوورز میڈن کروا کر میلہ لوٹ لیا

 نیوزی لینڈ اور پاپوانیوگنی کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کے بولر لوکی فرگوسن نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جائے انہوں نے ایک دو نہیں بلکہ 4 اوور میڈن کروائے۔اس میچ میں فرگوسن نے 4 اوورز میں بغیر رن دیے 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

لوکی فرگوسن ٹی20 انٹرنیشنلز میں چاروں میڈن اوورز کرانے والے دوسرے بولر ہیں۔ قبل ازیں کینیڈا کے سعد بن ظفر نے پاناما کے خلاف 2021 کوالیفائرز میں چار میڈن اوورز کرائے تھے۔

مجموعی طور پر ٹی20 کی 21 سالہ تاریخ میں ایسا تیسری بار ہے کہ کسی بولر نے 4 میڈن اوورز کرانے۔ 2021 میں بھارت کی ڈومیسٹک مشتاق علی ٹرافی میں اکشے کارنیوار نامی بولر نے چار میڈن اوورز کرانے تھے۔

یاد رھے اس میچ مین نیوزی لینڈ نے پاپوا نیوگنی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے گروپ سی سے تعلق رکھنے والی نیوزی لینڈ اور پاپوا نیوگنی کی ٹیمیں پہلے مرحلے سے ہی باہر ہو چکی ہیں۔

T20 ورلڈ کپ کے کسی ایک میچ میں سب سے زیادہ میڈن اوور کرانے والے بائولرز
لاکی فرگوسن (نیوزی لینڈ) – 4 میڈنز بمقابلہ پاپوا نیو گنی ، 2024
اجنتھا مینڈس (سری لنکا) – 2 میڈنز بمقابلہ زمبابوے، 2012
ہربھجن سنگھ (انڈیا) – 2 میڈنز بمقابلہ انگلینڈ، 2012
تنزیب حسن ثاقب (بنگلہ دیش) – 2 میڈنز بمقابلہ نیپال، 2024

error: Content is protected !!