ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ؛ سپر ایٹ کا آغاز کل سے ویسٹ انڈیز کی سر زمین پر ہوگیا

آئی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگا

اور کل سے دوسرے مرحلے سپر ایٹ کا ویسٹ انڈیز کی سر زمین پر آغاز ہو رہا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کا ہنگامہ خیز اختتام ہوگیا۔ سابق عالمی چیمپئن پاکستان، سری لنکا سمیت نیوزی لینڈ جیسی ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں

اور پہلے مرحلے میں ہی ان کا ورلڈ کپ ختم ہو گیا جب کہ حیران کن طور پر پہلا میگا ایونٹ کھیلنے والی شریک میزبان ٹیم امریکا نے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ اس کے علاوہ نچلے نمبروں کی ٹیموں افغانستان اور بنگلہ دیش بھی سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئیں۔

رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک 20 ٹیموں کو پانچ پانچ ٹیموں پر مشتمل چار گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیموں نے سپر ایٹ میں جگہ بنانی تھی۔

گروپ اے میں بھارت کے ساتھ امریکا نے سرپرائزنگ انٹری دی جب کہ پاکستان باہر ہوا۔ گروپ بی میں آسٹریلیا اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ آخری لمحات میں اگلے مرحلے تک پہنچا۔

گروپ سی میں کیویز ہاتھ ملتے رہ گئے جب کہ ویسٹ انڈیز اور افغانستان نے اگلے مرحلے کے لیے ٹکٹ کٹوایا اور گروپ ڈی میں سری لنکا باہر جب کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ بنگلہ دیش کی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔

سپر ایٹ مرحلے میں سب کی نظریں 5 مضبوط ٹیموں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ پر ہوں گی تاہم پہلے مرحلے کی کارکردگی دیکھتے ہوئے بالخصوص افغانستان اور امریکا کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

سپر ایٹ کے تمام میچز اینٹیگا، بارباڈوس، سینٹ لوشیا اور سینٹ ونسنٹ میں کھیلے جائیں گے۔

سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی آٹھ ٹیموں کو بھی اب دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں گروپ ون میں بھارت، آسٹریلیا،

افغانستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں جب کہ گروپ ٹو میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے ساتھ جنوبی افریقہ اور دونوں شریک میزبان ملک ویسٹ انڈیز اور امریکا شامل ہیں۔

ہر ٹیم اپنے گروپ سے ایک ایک میچ اور سپر ایٹ میں مجموعی طور پر تین تین میچز کھیلے گی اور ٹاپ ٹو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

سپر ایٹ مرحلے کے میچز کا شیڈول:

19 جون: امریکا بمقابلہ جنوبی افریقہ

20 جون: انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز

20 جون: افغانستان بمقابلہ بھارت

21 جون: آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش

21 جون: انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ

22 جون: امریکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز

22 جون: بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش

23 جون: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا

23 جون: امریکا بمقابلہ انگلینڈ

24 جون: ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ

24 جون: آسٹریلیا بمقابلہ بھارت

25 جون افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش

پہلا سیمی فائنل 26 جون کو گیانا جب کہ دوسرا سیمی فائنل 27 جون کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ یعنی فائنل میچ 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!