ڈبل گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی سائیکلسٹ علی الیاس کا شاندار استقبال ہوگا ؛ پی سی ایف

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کراچی ایئرپورٹ پر پہلے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ کا استقبال کرے گے۔

حال ہی میں قازقستان میں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں ڈبل گولڈ میڈل جیتنے والے علی الیاس نے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے لیے تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ 20 جون کو رات 11:00 بجے فلائی دبئی کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچ رئے ہیں۔

اس شاندار کامیابی کا جشن منانے کے لیے پاکستان سائیکنگ فیڈریشن، سندھ سائیکنگ ایوسی ایشن کے عہدیداروں اور مختلف سائیکلنگ کلبوں اور دیگر ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر ان کا پرتپاک استقبال کریں گے۔

علی الیاس کی کامیابی ایشین سائیکلنگ میں پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، اور امید ہے کہ اس کی کامیابی دوسرے سائیکلسٹوں کو بہترین کارکردگی کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دے گی۔

ہوائی اڈے پر استقبالیہ میں سندھ سائیکلنگ ایوسی ایشن کے ارکان، ایس ایس جی سی کے عہدیداران، اور ان کی ٹیم کے عہداران شامل ہوں گے، سبھی اس کے تاریخی کارنامے کو خراج تحسین پیش کرنے اور جشن منانے کے لیے جمع ہونگے

error: Content is protected !!