نیرج گویت کو بگ باس او ٹی ٹی میں شمولیت کی دعوت

نیرج گویت کو بگ باس او ٹی ٹی میں شمولیت کی دعوت

دبئی (21 جون 2024) بھارتی باکسر اور ڈبلیو بی سی ایشیا ٹائٹل ہولڈر نیرج گویت کو بگ باس او ٹی ٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی اور نیرج اپنے ناظرین کو محظوظ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

باکسنگ پروفیشنل رنگ کے علاوہ متعدد میوزک ویڈیوز میں بھی نظر آئے ہیں انہوں نے فرحان اختر کی فلم میں طوفان میں بھی کام کیا تھا گوکہ فلم میں ان کا کردار مختصر تھا لیکن اسے انہوں نے بخوبی نبھایا۔

بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے نیرج نے اپنے سفر کا آغاز انڈین مارشل آرٹس جرنی سے کیا تھا۔

ان کی کامیابیوں کی وجہ سے ڈبلیو بی سی ایشیا نے انہیں 2017 کا اعزازی باکسر آف دی ایئر نامزد کیا ۔

نیرج نے پیشکش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے اور وہ اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

error: Content is protected !!