شاہد خاں آفریدی کے حق میں پشاور پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کے حق میں پشاور پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا 

پشاور رپورٹ ؛ عامر شہزاد 

احتجاجی مظاہرے میں قبائلی نوجوانوں نے شرکت کی، مظاہرین نے شاہد آفریدی کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ قومی ہیروز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے کی مزمت کرتے ہے،

منفی پروپیگنڈا بند نہ کیا گیا تو شاہد آفریدی کے مداح ہر شہر میں احتجاج پر مجبور ہوں گے ، قومی ہیروز کے خدمات کو یاد رکھی جائے۔ شاہد آفریدی نے کئی دہائیوں تک کرکٹ میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے خلاف مہم نامنظور کے بھی نعرے لگائے گئے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی فخر قبائل اور فخر پاکستان ہے ان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

تعارف: News Editor