ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں انڈیا نے بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی ہے۔
سنیچر کو سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم انٹیگوا میں ہونے والے میچ میں انڈیا میں مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے جن کے تعاقب میں بنگلہ دیش آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بنا سکی۔
بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن 197 رنز کے تعاقب میں مشکل کا شکار نظر آئی۔ بنگلہ دیش کے نجم الحسن کے 40 ، تنزید حسن کے 29 اور راشد حسین کے 13 رنز بھی ٹیم کو شکست نہ بچا سکے۔
بنگلہ دیش کے دیگر بیٹرز میں لٹن داس نے 13، توحید ہردوئے نے 4، شکیب الحسن نے 11، محمد اللہ نے 13 رنز بنائے۔ مہدی حسن پانچ جبکہ تنظیم حسن ثاقب ایک رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
انڈین بولرز کلدیپ یادیو نے 3 ، ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمراہ نے دو دو جبکہ ہردیک پانڈیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے تھے اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ہاردیک پانڈیا نصف سنچری بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ ویرات کوہلی نے 37، رشبھ پنت نے 36، شیوم ڈوبے نے 34 اور روہیت شرما نے 23 رنز بنائے۔ سوریا کمار یادیو 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اکشر پٹیل 3 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن اور رشد حسین دو دو وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ ایک وکٹ شکیب الحسن کے حصے میں آئی۔
اینٹیگا میں کھیلے جارہے سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون کے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شنٹو نے ٹاس جیت کر روہت شرما الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
واضح رہے کہ اس میچ میں فتح کے ساتھ بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کی راہ ہموار ہو گی ھے
بنگلہ دیش اسکواڈ: تنزید حسن، لٹن داس، نجم الحسین شانتو، توحید ہردوئے، شکیب الحسن، محمود اللہ، جیکر علی، رشاد حسین، مہدی حسن، تنظیم حسن ثاقب، مستفیض الرحمان
بھارت اسکواڈ: روہت شرما، ویرات کوہلی، رشب پنت، سوریا کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ