ایشین سنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی سنوکر ٹیم کا اعلان

 سعودی عرب میں ہونے والی ایشین سنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستان سنوکر ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

قومی ٹیم کیوئسٹس ایونٹ اور 6ریڈ ایونٹ میں شرکت کرے گی، ایشین انڈر21مقابلوں میں بھی قومی کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے، اسجد اقبال ، اویس اللہ منیر، احسن رمضان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

حسنین اختر، حمزہ الیاس بھی ایشن ٹیم کے سکواڈ میں شامل ہوں گے، انڈر21اور 6ریڈ چیمپئن شپ 26جون سے شروع ہوگی، ایشین مقابلوں میں شرکت کے لئے قومی سنوکر کیمپ کراچی میں شروع ہوگا ۔

دوسری جانب قومی کھلاڑیوں کو سعودی عرب کے ویزے کا انتظار ہے، سنوکر کھلاڑیوں کو ویزا ملنے پر فلائٹ 26جون کو شیڈول ہے۔

تعارف: News Editor