بابر اعظم کا میچ فکسنگ کے الزامات لگانے والوں کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بیٹر بابر اعظم نے میچ فکسنگ کے الزامات لگانے والوں کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے ہتک عزت کیس کے حوالے سے اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے، قومی ٹیم کپتان کی جانب سے یوٹیوبرز اور سابق کرکٹرز کو لیگل نوٹس بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ بابر اعظم سابق کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے مایوس ہوئے، ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے دوران بابر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا لیگل ڈیپارٹمنٹ بھی یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے بیانات کا ڈیٹا اکٹھا کر رہا ہے۔

تعارف: News Editor