ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس
اجلاس میں سپورٹس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے لئے پنجاب میں زمینوں کی نشاندہی کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے
ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی افسران کو سپورٹس کی سکیموں کیلئے جلد از جلد جگہ کی نشاندہی کرنے کی ہدایت
وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،کھیلتا پنجاب کے تحت پورے پنجاب میں نئی سکیمیں بنائی جائیں گی، ڈی جی سپورٹس پنجاب
پنجاب میں جو سکیمیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں انہیں بحال کیا جارہا ہے، پورے پنجاب میں بہترین سپورٹس انفراسٹرکچر کا جال بچھانے جارہے ہیں، پرویز اقبال
لاہور (نوازگوھر)22جون 2024ء۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، جمعتہ المبارک کو ہونیوالے اجلاس میں سپورٹس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے لئے پنجاب میں زمینوں کی نشاندہی کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں،
اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران نے آن لائن شرکت کی ہے، ڈائریکٹر ایڈمن محمد کلیم،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم،پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے،
ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے افسران کو سپورٹس کی سکیموں کیلئے جلد از جلد جگہ کی نشاندہی کرنے کی ہدایات کی ہیں،
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،
کھیلتا پنجاب کے تحت پورے پنجاب میں نئی سکیمیں بنائی جائیں گی،پنجاب میں جو سکیمیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں انہیں بحال کیا جارہا ہے،سپورٹس کی ترقی ہمارا مشن ہے،
پورے پنجاب میں بہترین سپورٹس انفراسٹرکچر کا جال بچھانے جارہے ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ نئی ترقیاقی سکیموں کے مکمل ہونے سے نوجوانوں کو سپورٹس کی جدید سہولیات میسر آئیں گی اورہماری سپورٹس مزید ترقی کرے گی۔