رانیہ قاضی اور نمرہ رحمن ایشیئن جونیئر وویمن سکواش چمپئن شپ کے لئے منتخب

چیمپئن رانیہ قاضی اور u15 کے پی کے چیمپئن نمرہ رحمن اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ایشیئن جونیئر وویمن سکواش چمپئن شپ کے لئے منتخب ہو گئیں

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر) ہزارہ ریجن سکواش ایسوسی ایشن کے لئے بڑا اعزاز ایبٹ آباد ہزارہ کے پی کے سے تعلق رکھنے والی u17 چیمپئن رانیہ قاضی اور u15 کے پی کے چیمپئن نمرہ رحمن اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ایشیئن جونیئر وویمن سکواش چمپئن شپ کے لئے منتخب ہو گئیں

چمپئن شپ 24 جون سے شروع ہوگی واضح رہے کہ ان دونوں نے پشاور میں منعقدہ u23گیمز میں سلور میڈل حاصل کیا اور فائنل میں پشاور سے ایک زبردست مقابلے کے بعد 2/1سے شکست ہوئی اور سلور میڈل اپنے نام کیا

اور پچاس ہزار روپے کیش انعام وصول کیا انکی اس کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان سکواش فیڈریشن نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ایشیئن جونیئر وویمن سکواش چمپئن شپ میں سیلیکٹ کیا

انکی سیلیکشن پر ریجن سکواش ایسوسی ایشن کے چیئر مین ملک غلام مرتضے صدر ہزارہ ریجن سکواش طارق محمود سیکریٹری سید ابرار شاہ نائب صدر قاسم خان ڈائریکٹر جان شیر سکواش ایبٹ آباد شاکر حفیظ سکواش مینیجمنٹ کمیٹی

جان سکواش کمپلیکس اور سپورٹس جرنلسٹ شوکت حسین نے مبارکباد دی ہے اور امید ظاہربکی ہے کہ ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگی

تعارف: News Editor