پاکستان آرچری فیڈریشن انتخابات ‘کرنل (ر) صدف اکرم صدر’ذوالفقار بٹ جنرل سیکرٹری منتخب

پاکستان آرچری فیڈریشن انتخابات’کرنل (ر)صدف اکرم صدر’ذوالفقار بٹ جنرل سیکرٹری منتخب

پشاور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان آرچری فیڈریشن کے انتخابات مکمل ہوگئے اور آئندہ چار برس کے لئے عہدیداروں کا چنائو مکمل کیا گیا اجلاس میں ملک بھر سے ملحقہ یونٹس کے عہدیداروں نے شرکت کی.

اس موقع پر جن عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا ان میں چیئرمین ثنا علی’ صدر کرنل (ر)سید صدف اکرم’ جنرل سیکرٹری ذوالفقار بٹ’ سینئر نائب صدر ملک عمران علی’ نائب صدور میں الطاف قادر’ڈاکٹر محمد عامر’ زینب شوکت

اور عائشہ بٹ شامل ہیں’شہزاد اسلم سپرا فنانس سیکرٹری’جبکہ اویس اکبر اور ماہ جبین اعجاز جائنٹ سیکرٹریز شامل ہیں’ نومنتخب صدر کرنل(ر)صدف اکرم اور جنرل سیکرٹری ذوالفقار بٹ نے ہائوس کو خراج تحسین پیش کیا

کہ انہوں نے انہیں خدمت کا موقع دیا’ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ آرچری کے کھیل کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے

پاکستان میں زیادہ سے زیادہ مقابلوں کے انعقاد کیساتھ بیرون ممالک کے کوچز’بیرون ممالک میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور کھلاڑیوں کو بیرون ممالک مقابلوں میں شرکت کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے

تا کہ ہمارے کھلاڑی نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام روشن کرسکیں۔خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ اور کھیلوں کے حلقوں نے ذوالفقار بٹ کی

بحیثیت آرچری فیڈریشن سیکرٹری انتخاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے ملک بھر میں آرچری کے کھیل کو بھرپور فروغ ملے گا اور صوبے کیساتھ ملک بھر میں آرچری کے بہترین کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

error: Content is protected !!