آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں لگاتار 2 ہیٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔
آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پیٹ کمنز نے 3 گیندوں پر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور رواں ٹی20 ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری ہیٹرک کا اعزاز اپنے نام کیا۔
اس سے قبل اسی ورلڈکپ میں پیٹ کمنز نے بنگلادیش کے میچ میں بھی میگا ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک اپنے نام کی تھی۔
پیٹ کمنز نے 18ویں اوور کی آخری گیند پر افغانستان کے کپتان راشد خان، 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر کریم جنت اور دوسری گیند پر گلبیدین نائب کی وکٹ لے کر اپنی دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
کرٹس کیمفر، وینندو ہسرنگا، کاگیسو ربادا، کارتک میاپن اور جوش لٹل کا نام ان گیند بازوں میں شامل ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کر رکھی ہے۔