انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر8 مرحلے میں انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اتوار کو ہونے والا ٹورنامنٹ کا 49واں میچ برج ٹاؤن، بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
میچ کے آغاز میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر امریکہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ امریکہ کی ٹیم 18.5 اوورز میں ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ کو 116 رنز کا ہدف دیا۔
امریکہ کی جانب سے نتیش کمار 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کوری اینڈرسن نے 29، ہرمیت سنگھ 21، سٹیون ٹیلر 12 اور کپتان ایرون جونز نے 10 رنز سکور کیے۔
انگلینڈ کے بولر کرس جارڈن نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 5 بالز پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سیم کورن اور عادل رشید نے 2،2 جبکہ لیام لیونگسٹون اور ریس ٹیپلی نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
116 رنز کا ہدف انگلینڈ ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 9.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔
انگلینڈ کے اوپنرز جوس بٹلر 38 بالز پر 86 جبکہ فل سالٹ 21 بالز پر 25 رنز سکور کر کے اننگز کے اختتام تک ناٹ آؤٹ رہے۔
برج ٹاؤن، بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول سٹیڈیم میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے 49ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ امریکہ کی ٹیم 18.5 اوورز میں 115 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ سکواڈ: فل سالٹ، جوس بٹلر (کپتان/وکٹ کیپر)، جونی بیئرسٹو، ہیری بروک، معین علی، لیام لیونگسٹون، سیم کرن،کرس جارڈن، جوفرا آرچر، عادل رشید، ریس ٹوپلی
امریکہ سکواڈ: سٹیون ٹیلر، اینڈریز گوس، نتیش کمار، آرون جونز (کپتان)، کوری اینڈرسن، ملند کمار،ہرمیت سنگھ، شیڈلی وین شالک وِک، وستھوش کینجیگے، علی خان، نسوربھ نیترالواکر