بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

روہت شرما ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی20 کرکٹ میں 116 اننگز میں 4 ہزار 145 رنز اسکور کیے تھے، جبکہ روہت شرما نے آج اپنے کیریئر کی 149ویں اننگز میں بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی کپتان روہت شرما ٹی20 انٹرنیشنلز میں 200 چھکے لگانے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔

انہوں نے آج آسٹریلیا کے خلاف سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے 19 گیندوں پر نصف سینچری اسکور کی۔

error: Content is protected !!