سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبرپختونخواہ سالانہ ترقیاتی پروگرام ، دس نئے منصوبے نئے مالی سال میں شامل

سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبرپختونخواہ سالانہ ترقیاتی پروگرام ، دس نئے منصوبے نئے مالی سال میں شامل

مسرت اللہ جان

سال 2024-25 میں خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے دس نئے منصوبے صوبے میں کھیلوں کے فرو غ کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے ہیںاس وقت سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ٹوٹل منصوبے 51 ہیں

جن میں جاری منصوبے 41ہیں جس پر ٹوٹل 6530.572 ملین روپے آئیں گے جاری منصوبوں میں 3890.571 ملین روپے کی لاگت آرہی ہیں جبکہ دس منصوبے نئے شامل کئے گئے ہیں ان نئے منصوبوں کیلئے 2640.001 ملین روپے مختص کئے گئے

سال 2024-25 میں مکمل کئے جانیوالے منصوبوں میں صرف آٹھ منصوبے مکمل ہو سکیں گے.واضح رہے کہ سال 2023-24 میں اس وقت سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 56 منصوبے شامل تھے ،

جن میں جاری منصوبوں میں 46 منصوبے تھے جن میں دس نئے شامل تھے سال 2023-24 میں سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ یہ تعداد 56 تھی.

تعارف: News Editor