چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس
کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے
ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے کا فیصلہ۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےکوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے پلان کی اصولی منظوری دے دی
کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔
کارکردگی۔ فٹنس اور میرٹ پر کھلاڑیوں کو آگے موقع دیا جائے گا
ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے کوچنگ کا معیار معیار بہتر بنانے اور ڈومیسٹک کنٹریکٹ پر نظر ثانی کا فیصلہ۔
کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہو گی
میرٹ۔ کارکردگی اور فٹنس پر رتی بھر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔
نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری سے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ ملے گا
اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ محسن نقوی
لاہور۔24 جون،2024 چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں 3 گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا اور ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےکوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے پلان کی اصولی منظوری دے دی۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پرموٹ کیا جائے گا
اور کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ چئیرمین پی سی بی نے ہدایت کی کہ اچھے کھلاڑیوں کی پروفیشنل انداز سے گرومنگ کی جائے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بہترین کوچز نئےٹیلنٹ کی ٹریننگ کرکے صلاحیتوں میں نکھار لائیں گے۔کارکردگی۔ فٹنس اور میرٹ پر کھلاڑیوں کو آگے موقع دیا جائے گا۔
کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے گیپ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے کوچنگ کا معیار بھی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی ٹریننگ کے لیے ماسٹر کوچ کو تعینات کیا جائے گا۔اجلاس میں ڈومیسٹک کنٹریکٹ پر بھی نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہو گی۔
پرفارمنس اور فنٹس پر ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ۔ کارکردگی اور فٹنس پر رتی بھر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔اجلاس میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے تینوں فارمیٹ کے ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری سے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ ملے گا
اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔اجلاس میں بھارت۔ آسٹریلیا۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کے خدوخال کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر۔ سلمان نصیر۔چیف فنانشل آفیسر۔ سلیکشن کمیٹی کے انالسٹ بلال افضل۔ڈائریکٹرز انٹرنیشنل کرکٹ۔ہائی پرفارمنس سنٹرز۔ ڈومیسٹک کرکٹ۔پی ایس ایل۔ کمرشل اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔