پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ ؛ لاروش کرکٹ کلب اور نیو کراچی جیمخانہ کی کامیابی

 

پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاروش کرکٹ کلب اور نیو کراچی جیمخانہ کی کامیابی۔

الحُسینی کرکٹ کلب اور کوہ نور کرکٹ کلب کو شکست کا سامنا۔
فہد ندیم ، علی حسن اور وجہہ فواد کی نصف سینچریاں ، کلیم صدیقی کی آل راؤنڈ کارکردگی

پی سی بی کے تعاون سے اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون دو کے زیراہتمام منعقدہ پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا

راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ یوپی پر کھیلے گئے پہلے میچ میں لاروش کرکٹ کلب نے الحسینی کرکٹ کلب کو با آسانی 237 رنز سے شکست دیدی

لاروش کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 40 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز اسکور کئے سید محمد فہد بد قسمت رہے اور ایک رن کی کمی سے اپنی سینچری مکمل نہ کرسکے انہوں نے 11 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے صرف 58 گیندوں پر 99 رنز اسکور کئے

اُبھرتے ہوۓ نوجوان بیٹر علی حسن نے 87 رنز کی اننگ کھیلی راؤ وقار نے 47 رنز اور علی حیدر نے 29 رنز اسکور کئے الحسینی کرکٹ کلب کی جانب سے ارحم حُسین اور گُل ولی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

ہدف کے تعاقب میں الحُسینی کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 20۰1 اوورز میں صرف 97 رنز بناکر آوٹ ہوگئی گُل ولی نے 40 رنز اور اختر محمد نے 20 رنز اسکور کئے لاروش کرکٹ کلب کی جانب سے تیمور مصطفٰے ،

بالاچ علی اور محمد جُنید خان نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض ایس ایم بابر اور احتشام الدین نے سرانجام دئیے جبکہ منہاج غوری آفیشل اسکورر تھے۔

راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی یوپی پر کھیلے جانیوالے دوسرے میچ میں نیو کراچی جیمخانہ نے کوہ نور کرکٹ کلب کو 144 رنز سے شکست دیدی نیو کراچی جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز اسکور کئے وجہہ فواد خان نے 73 رنز ،

کلیم صدیقی نے 44 رنز اور سید اسد اللّٰہ قادری نے 37 رنز اسکور کئے کوہ نور کرکٹ کلب کی جانب سے شاہ زیب خان نے تین جبکہ سید علی اصغر رضا رضوی اور محمد یاسین نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

ہدف کے تعاقب میں کوہ نور کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 91 رنز بناکر آوٹ ہوگئی محمد زین نے 45 رنز اور محمد حارث نے 16 رنز اسکور کئے

نیو کراچی جیمخانہ کی جانب سے کلیم صدیقی ، غضنفر خان نیازی اور محمد حشمت نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض زاہد اقبال اور زاہد نور نے سرانجام دئیے جبکہ بلال عزیز آفیشل اسکورر تھے

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto