بنگلا دیشی کپتان نجمل الحسین نے مایوس کن کارکردگی پر مداحوں سے معافی مانگ لی

بنگلا دیش کے کپتان نجمل الحسین شانتو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد مداحوں سے معافی مانگ لی۔

انہوں نے گروپ مرحلے میں چار میں سے تین میچ جیتے ہیں اور اگلے راؤنڈ میں ان سے بہتر کارکردگی کی توقع تھی لیکن بنگال ٹائیگرز آسٹریلیا، بھارت اور افغانستان کے خلاف ہار گئے۔

سپر ایٹ کے پہلے دو میچ ہارنے کے بعد بھی بنگلا دیش کے پاس سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع تھا لیکن وہ فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا۔

میچ کے بعد بنگلا دیشی کپتان نے بیٹنگ لائن کی خراب کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فینز سے معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا تجزیہ کرے گی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ایک ٹیم کے طور پر، ہم نے اپنے مداحوں کو مایوس کیا ہے ہم نے ان لوگوں کو مایوس کیا ہے جو ہمیشہ ہمارے میچوں کو بڑے شوق سے دیکھتے ہیں

اس لیے میں اپنی ٹیم کی طرف سے معذرت خواہ ہوں ایک بیٹنگ گروپ کے طور پر، ہم ڈیلیور کرنے کے قابل نہیں تھے ہمیں اس پر افسوس ہے، مستقبل میں ہم اس سے باہر آنے کی کوشش کریں گے۔

تعارف: News Editor