ضم اضلاع کے انٹر اکیڈمیز مقابلے ، سامان یا فنڈز کی کمی ، مقابلوں کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوسکا

ضم اضلاع کے انٹر اکیڈمیز مقابلے ، سامان یا فنڈز کی کمی ، مقابلوں کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوسکا

مسرت اللہ جان

پشاور…ضم اضلاع سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام ہونیوالے انٹر اکیڈمی کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا حتمی اعلان نہیں ہوسکا کہ یہ مقابلے کب ہونگے .ان مقابلوں کیلئے مختلف ضم اضلاع میں کیمپ بھی لگے تھے

سات مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے ضم اضلاع کے کھلاڑیوں کیلئے ایک سوروپے روزانہ کے حساب سے ٹی اے بھی دیا جاتا رہا تھا ،

ان کیمپوں کے اختتام کے بعد ضم اضلاع سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے مقابلے ہونے تھے تاہم نامعلوم وجوہات کی بناءپر یہ مقابلے التواءکا شکار ہوگئے تھے حالانکہ ان مقابلوں کیلئے کھیلوں کا سامان بھی لایا گیا تھا.جسے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ضم اضلاع کے سٹور روم میں رکھا گیا تھا.

سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے اندرونی ذرائع کے مطابق یہ مقابلے کھیلوں کے سامان کی کمی کی وجہ سے لیٹ کئے جارہے ہیں کیونکہ سٹورروم میں کھلاڑیوں کیلئے لایا جانیوالا سامان غائب ہے جس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں اوراس بارے میں ضم اضلاع کے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے اہلکار تحقیقات کررہے ہیں.

اندرونی ذرائع کے مطابق ایک سال قبل ضم اضلاع سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں ہونیوالے تبادلوں اور اسے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام کرنے کے دوران مبینہ طور پر کھیلوں کا سامان بے ضابطگیوں کا شکار ہوا ہے

جس کی پہلے بھی انکوائری کی جاچکی ہیں . کھیلوں کے سامان میں بے ضابطگیاں اس دوران آئی تھی جب ضم اضلاع کو صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام کیا گیا تھاتاہم بعد ازاں قانونی مسائل اور پروموشن اور ٹرانسفر میں ایشوز آنے کی وجہ سے اس معاملے پر صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے بیک سٹپ لیتے ہوئے ضم اضلاع سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے معاملات سے علیحدگی اختیار کی.

ضم اضلاع سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر رضی اللہ بیٹنی کے مطابق کھیلوں کے ان مقابلوں کے انعقاد کیلئے وہ وزیراعلی خیبرپختونخواہ سے وقت لینے کی کوشش کررہے ہیںتاکہ ان مقابلوں میں ان کی موجودگی سے ضم اضلاع کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو ،

ان کے مطابق یہ مقابلے پشاور میں ہی ہونگے جبکہ نئے مالی سال میں وہ فنڈز کے ریلیز ہونے کا انتظار کررہے ہیں جیسے فنڈز ریلیز ہوگا انٹر اکیڈمی کے ان مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائیگا

ان کے مطابق اانٹر اکیڈمی کے ان مقابلوں میں بعض اضلاع میں منتخب کھلاڑیوں کے بیرون ملک جانے کی اطلاعات ہیں اسی بناءپر ان اضلاع میں جہاں پر کھلاڑی انٹراکیڈمی مقابلوں کیلئے کم ہونگے وہاں پر دوبارہ ٹرائلز لئے جائیں گے

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto