افغانستان کی جیت کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ۔
پہلا سیمی فائنل 27 جون بروز جمعرات پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دوسرا سیمی فائنل 27 جون کو ہی پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ دونوں سیمی فائنل ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائینگے، فائنل 29 جون بروز اتوار کو ہوگا۔