پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر پشاور کی کھیل دشمنی ، والی بال کے کھلاڑیوں کی پریکٹس بند

 

پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر پشاور کی کھیل دشمنی ،

والی بال کے کھلاڑیوں کی پریکٹس بند کروادی

پاکستان سپورٹس بورڈ پشاور سنٹر کی بے حسی ، فیسیں لینے کے باوجود صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے والی بال کے کھلاڑیوں پر کھیل کے دروازے بند کردئیے ،

گذشتہ کئی ماہ سے فیسیں وفاقی ادارے پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر کو دینے کیساتھ ٹریننگ کرنے والے والی بال اکیڈمی کے کھلاڑیوںکو پی ایس بی پشاور سنٹرکی انتظامیہ نے یہ کہہ کر کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

کہ چونکہ سیکورٹی وجوہات کی بناءپرصوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے دیواریں کھڑی کردی ہیں اس لئے اب کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،

جس کے بعد کئی ماہ سے والی بال کی ٹریننگ حاصل کرنے والے والی بال کے کھلاڑی مایوس لوٹ گئے ، پاکستان سپورٹس بورڈ ان کھلاڑیوں سے ماہانہ فیسیں بھی وصول کررہا ہے ،

یہ اقدام پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر پشاور نے خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے اس اقدام کے جواب میں اٹھایا

جس میں سیکورٹی وجوہات کی بناءپر صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے چاروں اطراف کی سیکورٹی کے پیش نظر دیواریں قائم کردی گئی

اور اس سلسلے میں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ اور پی ایس بی کے مابین بھی ایک دروازہ قائم کردیا گیا جسے پی ایس بی پشاور سنٹر نے اپنی شان کے خلاف سمجھا اور کھلاڑیوںپر کھیلنے کے دروازے بند کردئیے.

error: Content is protected !!