سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی ویمنز ٹیم کے کوچنگ سٹاف کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور محمد وسیم ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق تبدیلی کے تحت سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالرحمان سپن باؤلنگ کوچ اور جنید خان اسسٹنٹ کوچ ہوں گے جبکہ حنیف ملک کو فیلڈنگ کوچ اور حنا منور کو ویمنز ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ محمد وسیم 2020 سے 2022 کے دوران قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

ایشیا کپ کی تیاری کے لیے کراچی میں ویمنز ٹیم کے کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ہے، 4 روزہ کیمپ میں 28 کھلاڑی شریک ہوں گی جبکہ اس دوران 2 پریکٹس میچ بھی کھیلے جائیں گے۔

ویمنز ایشیا کپ 19 سے 28 جولائی تک دمبولا سری لنکا میں ہوگا جہاں پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جولائی کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

ویمنز ایشیا کپ کے لیے پلیئر سپورٹ اسٹاف ۔
حنا منور ( منیجر ) محمد وسیم ( ہیڈ کوچ ) عبدالرحمن ( اسپن بولنگ کوچ ) جنید خان ( اسسٹنٹ کوچ ) حنیف ملک ( فیلڈنگ کوچ ) رابعہ صدیق ( فزیو ) ولید احمد ( انالسٹ ) ۔ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کا اعلان ابھی ہونا ہے۔

error: Content is protected !!