نیشنل سوئمنگ چیمپئن عبدالرحمان کو سوئمنگ کوچ مقرر کیاجائے
پشاور(زوہیب احمد) پشاور سے تعلق رکھنے والے ممتاز سوئمنگ چیمپئن اور کوچ عبدالرحمان نے قومی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ عالمی مقابلوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور بے شمار اعزازات اپنے نام کئے
‘تیراکوں اور کھیلوں کے حلقوں نے مشیر برائے کھیل سید فخر جہاں سے مطالبہ کیا ہے کہ عبدالرحمان کی بطور سوئمنگ کوچ و ایڈوائزر تقرری کی جائے‘عبدالرحمان نے حال ہی میں سوئمنگ کوچنگ کے لئے درخواست بھی دے رکھی
ہے‘عبدالرحمان نے ورلڈ فینا سوئمنگ چیمپئن شپ 2008‘مانچسٹر لندن میں ملک کی نمائندگی کی اس کے ساتھ انہوں نے اسلام آباد میں ہونیوالی ساؤتھ ایشین سوئمنگ چیمپئن شپ میں چھٹی پوزیشن اپنے نام کی‘
انہوں نے پراونشل گیمز میں گولڈ میڈل‘آل پاکستان سوئمنگ چیمپئن شپ پشاور میں گولڈ میڈل‘نیشنل چیمپئن شپ میں سلور میڈل اور دیگر بے شمار مقابلوں میں میڈلز اپنے نام کررکھے ہیں
اس کیساتھ وہ نیشنل کلر ہولڈر بھی ہیں اور کے پی سے یہ اعزاز حاصل کرنیوالے پہلے تیراک بھی ہیں‘یاد رہے کہ عبدالرحمان نے پشاور میں 2006 میں ہونیوالے آل پاکستان گورنر گولڈ کپ میں سلور اور برانز میڈل‘
2007 کے گولڈ کپ کے مقابلوں میں بھی سلور اور برانز میڈل جیتے‘ 2008 میں ہونیوالے مقابلوں میں سلور میڈل اپنے نام کیا‘
ان ہی مقابلوں میں دو مزید گولڈ میڈل اور دو سلور میڈل جیتے اور وہ اس وقت تجربہ کار ترین تیراک اور کوچ ہیں امید ہے کہ سوئمنگ کے فروغ و ترقی کے لئے ان کی خدمات ضرور حاصل کی جائیں گی۔