افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا پہلا سیمی فائنل مختصر ترین سیمی فائنل بن گیا،
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں افغانستان کی ٹیم مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیم بن گئی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم11.5 اوورز میں 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اس میں ایکسٹرا رنز 13 ہیں اگر وہ نکال دیے جائیں تو افغان ٹیم نے جو کھیل کر بنائے وہ صرف 43 رنز ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں شامل ہونے کے باوجود افغانستان کی ٹیم اس لسٹ میں سرفہرست نہیں ہے۔ مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں نیدر لینڈز سرفہرست ہے۔
2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کی ٹیم سری لنکا کے خلاف صرف دس اوورز میں آل آؤٹ ہو گئی تھی، 60 گیندوں پر پوری ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی تھی۔
2021 ہی کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم افغانستان کے خلاف 62 گیندوں کی مختصر اننگز کھیل کر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی۔
2014ء میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدر لینڈز کی ٹیم سری لنکا کے خلاف صرف 63 گیندوں پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، مختصر ترین اننگز میں نیا اضافہ ا فغانستان کی 71 گیندوں پر مشتمل اننگز ہے۔