خیبر پختونخوامیں باکسنگ کی ترقی کیلئے سابق نیشنل اور انٹر نیشنل باکسروں کی مش اور سے نئی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے،خیضر اللہ
انٹرویو ; غنی الرحمن
خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اورنیشنل چمپئن باکسر خیضر اللہ نے صوبے میں باکسنگ کی ترقی کیلئے ایک نئی حکمت عملی شروع کردی ہیں،
جسکے تحت خیبر پختونخوامیں باکسنگ فیملی قائم کرکے باکسنگ کے سابق انٹر نیشنل کھلاڑیوں اور نئے کھلاڑیوں سمیت کوچز کوایک بہترین پلیٹ فارم مہیاکرنے کیلئے کام آغاز کردیاہے ۔
خیضر اللہ کی اس کاوش کو باکسنگ کھلاڑیوںو کوچز نے بے حد سراہابلکہ مختلف کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے اسے ایک اہم قدم قراردیاہے ۔خیضر اللہ نے قبائلی ضلاع خیبر سے تعلق رکھنے والے سابق باصلاحیت اولمپئن باکسر بابا
سراج،انٹر نیشنل باکسر لال سعید سمیت تما م دیگر انٹر نیشنل کھلاڑیوں سے رابطے کررہے ہیں ۔خیضر اللہ نے اس ضمن میں گزشتہ روزسابق انٹر نیشنل مایہ نازباکسراورپرائڈ آف پرفارمنس لال سعید کو پشاور سپورٹس کمپلیکس مدعوکرکے ان سے ملاقات کی ،
اور خیبر پختونخوامیں باکسنگ کی ترقی کیلئے تفصیلی گفتگوکی ۔ خیضر اللہ نے کہاکہ لال سعید ہماراہیرو ہیں ،انہوںنے دیار غیر میں پاکستان اور خیبر پختونخواکا نام روشن کیاہے ،
ہمیں ان پر فخر ہے ۔لال سعید اور باباسراج اور اس طرح دیگر سابق انٹر نیشنل باکسروں سے مشاورت لیںگے ،تاکہ پشاور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں باکسنگ کھیل کو فروغ دیں اور گراس روٹس لیول پر نئے باصلاحیت کھلاڑی پیداکرکے سامنے لائیں ۔
پرائڈ آف پرفارمنس باکسر لال سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے ،جسے نکھارنے کی ضرورت ہے۔انکاکہناتھا کہ اگر حکومت کرکٹ کی طرح باکسنگ کی بھی سرپرستی کرے ،
تو اس کھیل میں بھی پاکستان کا نام روشن ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے جس طرح ماضی میں پاکستان کےلئے کئی عالمی ٹاٹئلز جیت چکے ہیں حکومت باکسنگ کو اسپانسر کرے ،توآج کے نوجوان باکسرزبھی مزید کارنامے انجام دے سکتے ہیں۔
خیضر اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں باکسنگ کے کھیل کے فروغ کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ملک میں باکسنگ کے کھیل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہی بلکہ وسائل کی کمی ہے ،
پاکستان باکسنگ فیڈریشن اور خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے باکسنگ کھیل کی ترقی کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ خیضر اللہ نے کہا کہ باکسنگ کا کھیل تعلیمی اداروں میں بھی عام ہوتا جارہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوات میں نیشنل باکسنگ چمپئن شپ منعقد کروارہے ہیں،جسکے لئے تیارتیاں بھی شرو ع کردی ہیں، اس سلسلے میں ہمیں سپانسر شپ کی تلاش ہے ،
ہماری بھر پور کوشش ہے کہ اس ایونٹ کو کامیابی کیساتھ منعقد کریں۔تاکہ صوبے میں باکسنگ کھیل کو بام عروج پر پہنادیں۔ خیضر اللہ نے کہاکہ وہ خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں باکسنگ کے فروغ کے لئے اکیڈمی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے ہاں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے،
اصل ضرورت اسے نکھارنے اور سامنے لانے کی ہے۔ اس کھیل کی ترقی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میرے لئے فخر کی بات ہوگی کہ کسی بھی سطح پر باکسنگ کے شعبے میںاپنے صوبے اورملک کے نوجوانوں کی خدمت کر سکوں۔
انہوںنے کہاکہ اس مقصد کیلئے تمام سابق نیشنل اورانٹر نیشنل باکسروں سمیت کوچز کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹاکرکے انکی مشاورت سے باکسنگ کو فروغ دیاجاسکے ۔