شہید عثمان غنی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے

شہید عثمان غنی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) الکرم اسپورٹس کے زیر اہتمام اور محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے جاری پہلے شہید عثمان غنی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔

گروپ اے میں شاہین اسپورٹس نے ضارب کرکٹ کلب کو 10 رنز سے جبکہ گروپ بی میں کھیلے گئے میچ میں ابو ریحان اسپورٹس نے پی ٹی ای اکیڈمی کو بآسانی 48 رنز سے شکست دے دی ۔

پہلے میچ میں شاہین اسپورٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے ۔عمران علی نے 45 اور ایم کاشف نے 28 رنز بنائے ۔ محمد علی اور محمد نعیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔

جواب میں ضارب کرکٹ کلب 16.4 اوورز میں 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔شایان علی نے 33 رنز بنائے ۔نعمان علی اور طلحہ شیخ نے 3,3 جبکہ محمد رضوان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

دوسرے میچ میں ابو ریحان اسپورٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے ۔ محمد علی نے 58 ،سمیر احمد نے 52 اور محمد شامل نے 32 رنز بنائے ۔محمد یوسف نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔

جوابی اننگز میں پی ٹی ای اکیڈمی 150 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔محمد حماد نے 45 اور کاشف علی نے 33 رنز بنائے ۔محمد شامل نے چار ، رضوان علی نے تین جبکہ محمد سفیان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

تعارف: News Editor