نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ کے پہلے روز مردوں اور خواتین کے 6، 6 میچز کا فیصلہ

نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ کے پہلے روز مردوں اور خواتین کے 6، 6 میچز کا فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ کے پہلے روز مردوں اور خواتین کے 6، 6 میچز کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں بھی موجود تھے۔

لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے مردوں کے ایونٹ میں پاکستان آرمی نے خیبرپختونخوا کو 9-37 گول سے, پاکستان واپڈا نے اسلام آباد کو 34-38 گول سے، پاکستان نیوی نے بلوچستان کو 18-29 گول سے،

پنجاب نے پی این ایف ایلیٹ کو 6-26 گول سے اور خیبرپختونخوا نے گلگت بلتستان کو 23-29 گول سے ہرا دیا۔ آزاد جموں و کشمیر نے پاکستان ائیر فورس کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔

خواتین کے مقابلوں میں پنجاب نے خیبرپختونخوا کو 10-18 گول سے، پاکستان واپڈا نے آزاد جموں و کشمیر کو 5-34 گول سے، سندھ نے بلوچستان کو 5-39 گول سے، پاکستان آرمی نے پی این ایف ایلیٹ کو 6-25 گول سے،

کوسما پولیٹن روز اکیڈمی نے پنجاب کو 14-32 گول سے اور گلگت بلتستان نے سندھ کو 6-22 گول سے ہرا دیا۔
چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل مقابلے (آج) ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔ تیسری پوزیشن اور فائنل مقابلے(کل) اتوار کو کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!