پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں سرسید کرکٹ کلب اور نیو یونائیٹیڈ جیمخانہ کی کامیابی

پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں سرسید کرکٹ کلب اور نیو یونائیٹیڈ جیمخانہ کی کامیابی۔

لاثانی اسپورٹس اور مجاہد جیمخانہ کو شکست کا سامنا۔

طارق بخت کی سینچری ، ریحان شاہ کی عمدہ بولنگ اور محمد ولی کی آل راؤنڈ کارکردگی

پی سی بی کے تعاون سے اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون دو کے زیراہتمام منعقدہ پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا

ایسٹرن اسٹار کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں سرسید کرکٹ کلب نے لاثانی اسپورٹس کو با آسانی 273 رنز سے شکست دیدی سرسید کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 40 اوورز میں 360 رنز اسکور کئے

طارق بخت نے شاندار سینچری 110 رنز 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اسکور کئے محمد علی نے 90 رنز 14 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے اسکور کئے عون جعفری نے 79 رنز اور فاروق حسن نے 35 رنز اسکور کئے

لاثانی اسپورٹس کی جانب سے ندیم گُل نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہدف کے تعاقب میں لاثانی اسپورٹس کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 87 رنز بناکر آوٹ ہوگئی یاسر خان نے 25 رنز اور محمد خان آفریدی نے 22 رنز اسکور کئے

سرسید کرکٹ کلب کی جانب سے ریحان علی شاہ 32 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ عمران علی نے 3 اور شاہ زیب احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض محمد یونس اور شکیل احمد نے سرانجام دئیے

جبکہ فیصل صدیقی آفیشل اسکورر تھے۔ راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی یوپی پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیو یونائیٹیڈ جیمخانہ نے مجاہد جیمخانہ کو 32 رنز سے شکست دیدی

نیو یونائیٹیڈ جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز اسکور کئے عمران خان نے 73 رنز ، محمد حارث علی نے 41 رنز اور سید حسیب خالد نے 37 رنز اسکور کئے

مجاہد جیمخانہ کی جانب سے محمد ولی نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سکندر حسن اور منیرالرحمٰن نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہدف کے تعاقب میں مجاہد جیمخانہ کی پوری ٹیم 37۰1 اوورز میں 213 رنز بناکر آوٹ ہوگئی

محمد ولی نے 40 رنز ، برہان محمود نے 36 رنز اور سکندر حسن نے 27 رنز اسکور کئے نیو یونائیٹیڈ جیمخانہ کی جانب سے عبدالرؤف ، محمد عاشر شاہ ،

محمد انس خان اور نجیب اللّٰہ نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض محمد ریحان اور احتشام حیدر نے سرانجام دئیے جبکہ منہاج غوری آفیشل اسکورر تھے

error: Content is protected !!