بنوں سپورٹس کمپلیکس ، تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم

بنوں سپورٹس کمپلیکس ، تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم

مسرت اللہ جان

پشاور…بنوں سپورٹس کمپلیکس میں سہولیات کے خراب ہونے اور صحیح طریقے سے مینٹیننس نہ کرنے سمیت سہولیات سے حاصل ہونیوالی آمدنی کے ریکارڈ کے بارے میں شکایات پر صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی

ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس خیبر پختونخواہ کی جانب سے بنائے جانیوالے اس کمیٹی میں پانچ ممبران کوشامل کیا گیا جس کے چیئرمین ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ ہے جبکہ اس کے چار ممبران میں ڈویلپمنٹ ، آپریشن ، آر ایس او پشاور کو بھی شامل کیا گیا ہے

یہ کمیٹی بنوں میں واقع قاضی محب سپورٹس کمپلیکس کی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کرے گی اور وہاں پر گراﺅنڈز کی خراب صورتحال سمیت سہولیات کی فراہمی اور روزانہ کی بنیاد پرآنیوالی آمدنی کا ریکارڈ بھی چیک کرے گی جس کی رپورٹ ڈی جی سپورٹس کو پیش کی جائیگی

error: Content is protected !!